حقوق العباد مثلاََ قرض وغیرہ نہ شہید ہوجانےسے معاف ہوتے ہیں نہ حج و عمرہ سے

حقوق العباد مثلاََ قرض وغیرہ نہ شہید ہوجانے
سے معاف ہوتے ہیں نہ حج و عمرہ سے

حدیث شریف میں آیا ہے الحج یھدم ماکان قبلہ یعنی حج گذشتہ تمام گناہوں کو ختم کردیتا ہے ، اس حدیث پاک میں لفظ ما بظاہر عام ہے مگر یہ اپنے عموم پر باقی نہیں ، اس سے حقوق العباد مستثنیٰ ہیں کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ ! اگر میں شہید ہوجاؤں تو میرے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے؟ حضور ﷺنے فرمایا کہ ہاں سب معاف ہوجائیں گے ۔ اس کے بعد حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا ’’یارسول اللہ الا الدین‘‘ مگر دین یعنی حق العباد (بندے کے حقوق مثلاََ قرض وغیرہ) معاف نہ ہوگا ۔ حضور ﷺ نے سائل کو واپس بلایا اور فرمایا الا الدین فان جبرئیل قالہ لی آنفامگر دین(قرض) معاف نہ ہوگا، حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ابھی مجھ سے فرمایا ہے۔ نیز مستدرک حاکم میں عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے مرفوعاََ مروی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا یغفر للشھید کل ذنب الا الدینکہ شہید کا ہر گناہ معاف کردیا جائے گا لیکن قرض معاف نہ ہوگا۔ پس جب شہادت سے بھی دین (یعنی قرض اور دیگر حقوق العباد ) معاف نہیں ہوتا حالانکہ شہادت کا درجہ بہت بڑا ہے تو حج سے بھی دین معاف نہیں ہوگا۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۳۳)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more