توبہ کے ضمن میں ایک ضروری معمول
ارشاد فرمایا کہ جہاں تک ہوسکے ہر چھوٹے بڑے گناہ سے بچو اور اگر گناہ کرتے ہی ہو تو اس کو گناہ اور حرام ہی سمجھنا اور دوسری بات یہ ہے کہ سوتے وقت دن بھر کے گناہوں کا حساب کر لیا کرو کہ صبح سے اس و قت تک کیا کیا گناہ کئے ۔ خصوصاََ وہ گناہ جو معاش کے متعلق ہیں کیونکہ مالِ حرام سب سے بری چیز ہے ، یہ تخم ہے تمام گناہوں کا۔ سو اس طرح گناہوں کو یاد کیا کرو اور تخلیہ میں زبان سے کہا کرو کہ اے اللہ میں بڑا نالائق ہوں اور اس قابل ہوں کہ غرق کردیا جاؤں ۔ کوئی عذر میرے پاس نہیں ہے ، میں نے بہت ہمت کی مگر کامیابی نہیں ہوئی ۔ آپ مدد فرمائیے اور مجھے اس خباثت سے نجات عطا فرمائیے۔
میں ایسی کام کی بات بتاتا ہوں کہ اول تو اس سے وہ گناہ ہی چھوٹ جائے گا اور اگر بالفرض نہ چھوٹا اور ساری عمر اسی میں مبتلا رہے تب بھی اتنا فائد ہ پہنچے گا کہ مرتے وقت صرف ایک گناہ ہی سر رہے گا کیونکہ جب روز توبہ کی جاتی ہے تو اس سے ماضی کا تو کفارہ ہوجاتا ہے تو بجائے اس کے کہ گناہ سر ہوتے، ایک ہی دن کے گناہ رہ جائیں گے ۔ جو تدبیر میں نے بتائی ہے اس سے آپ کے ذمہ صرف ایک دفعہ رہ جاتی ہے اور بغیر اس کے بہت سی دفعات لگی ہوئی ہیں یعنی بے فکری کا گناہ، غفلت کا گناہ ، روزانہ کی بداعمالیوں کا گناہ ۔ اگر یہ تدبیر کرو گے تو صرف ایک ہی عمل کا گناہ رہ جائے گا ۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۱۳۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

