علماء سے بُعد پر اظہارِ افسوس
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ علماء سے ایسا بُعد (دوری) ہوا کہ ان سے ملنا ہی پسند نہیں کرتے مگر دو کام بغیر ان کے اس گئی گزری حالت میں بھی نہیں بنتے۔ جب کوئی بچہ پیدا ہوا تو ان کو بلا بھیجا، اس وجہ سے نہیں کہ خوشی کا موقع ہے بلکہ اس وجہ سے کہ اتنی ساری عورتوں میں نووارد کے کان میں اذان پڑھتے شرم آتی ہے۔ یا پھر کوئی صاحب اس دارفانی کو چھوڑ کر چلے تو مولوی صاحب کو بلا بھیجا۔ زیادہ تر اس وجہ سے نہیں کہ مصیبت میں اللہ میاں یاد آتے ہیں بلکہ اس وجہ سے کہ جنازہ کی نماز نہیں آتی کیونکہ سکھاتے تو کوئی مولوی صاحب ہی اور مولوی سے زندگی بھر بھاگتے رہے مگر بھا گئے کہاں تک، آخر ملاقات تو ایک دن ہونی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

