دعا کی عدمِ قبولیت میں مصلحت

دعا کی عدمِ قبولیت میں مصلحت

ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ بعض دفعہ دعا اس وجہ سے قبول نہیں ہوتی کہ در حقیقت وہ دعا اس کے لیے بہتر نہیں ہوتی اور خلافِ حکمت ہوتی ہے، اس وجہ سے ترحماً قبول نہیں فرماتے۔ اس کی ایسی مثال لیجئے جیسے بچہ انگارے کو اچھا سمجھ کر منہ میں ڈالنے لگے تو شفیق ماں باپ اس کو منع کرتے ہیں اور ہاتھ سے چھین لیتے ہیں۔ چنانچہ حکایت ہے کہ کسی نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے یہ دعا کرائی تھی کہ کل کی بات معلوم ہو جایا کرے۔ موسیٰ علیہ السلام نے اس کو نصیحت کی کہ اس دعا کو جانے دے۔ اس نے نصیحت نہ مانی اور اصرار کیا تو انہوں نے دعا کر دی اور دعا قبول ہو گئی۔ اس کو معلوم ہوا کہ کل کو میرا گھوڑا مرجائے گا۔ اس نے فوراً بازار میں جاکر گھوڑا بیچ ڈالا اور خوش ہوا۔ پھر معلوم ہوا کہ کل کو میرا غلام مرجائے گا سو اس کو بھی بیچ ڈالا اور بہت خوش ہوا۔ پھر معلوم ہوا کہ کل کو میں مرجاؤں گا، اب وہ بہت پریشان ہوا اور موسیٰ علیہ السلام سے جاکر عرض کیا کہ کیا کروں۔ وحی آئی کہ اس کو کہہ دو کہ تجھ کو اس کشفِ راز سے منع کیا گیا تھا، تُو نے نہ مانا، آخر تُو نے دیکھا۔ اصل یہ ہے کہ تیرے گھر پر ایک بلا آنے والی تھی، ہم نے چاہا کہ جانور پر پڑجائے تُو نے اس کو جدا کر دیا۔ ہم نے چاہا کہ غلام پر پڑجائے تُو نے اس کو بھی جدا کر دیا۔ اب تُو ہی رہ گیا کہ اگر تجھ کو پہلے سے آئندہ کی خبر نہ ہوا کرتی تو گھوڑا اور غلام کیوں بیچا جاتا اور تُو معرضِ ہلاکت میں کیوں پڑتا۔ اس سے معلوم ہوا کہ اپنی بعض مصلحت انسان نہیں سمجھتا تو اس معلوم ہونے پر اس کو بہت پریشانی اٹھانی پڑی تھی۔ یہاں سے ذاکرین شاغلین کے واسطے بھی نصیحت نکلتی ہے کہ جو حالت غیر اختیاری اللہ تعالیٰ پسند فرمائیں، اسی کو اپنے لیے غنیمت جانے اور اپنی خواہش سے کسی پسندیدہ حالت کی تمنا نہ کرے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more