خدا تعالیٰ کا محتاج بن کر رہنا
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اکبر بادشاہ کی حکایت ہے کہ یہ ایک مرتبہ شکار میں گئے اور ساتھیوں سے بچھڑ کر کہیں دور نکل گئے۔ ایک دیہاتی نے ان کو مہمان رکھا، اکبر اس سے بہت خوش ہوئے اور کہا کہ دارالسلطنت میں آنا۔ چنانچہ وہ دہلی آیا، اکبر اس وقت نماز پڑھ رہے تھے نماز سے فارغ ہو کر دعا مانگی، دیہاتی نے یہ حالت دیکھی۔ جب دعا سے فارغ ہوئے تو پوچھا کہ تم کیا کر رہے تھے؟ اکبر نے کہا کہ خدا تعالیٰ سے دعا کر رہا تھا اور مراد مانگ رہا تھا۔ کہنے لگا کہ تم کو بھی مانگنے کی ضرورت پڑتی ہے؟ اکبر نے کہا کہ بیشک ! کہنے لگا کہ پھر میں اس سے کیوں نہ مانگوں جس سے تم کو بھی مانگنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

