رخصت پر عمل
ارشاد فرمایا کہ مؤمن مطیع کے لیے اصل تو یہی ہے کہ وہ شریعت ِ مطہرہ کی پیروی میں سر دھڑ کی بازی لگادے، لیکن بعض اوقات حالات کی سنگینی اور شدت انسان کو رخصت پر عمل کرنے اور بعض اضطراری صورتوں میں حرام کا ارتکاب کرنے پر مجبور کر دیتی ہے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسے حوادث سے مامون و محفوظ فرمائیں۔ اسلامی تعلیمات ایسے حالات میں بھی ایک مسلم و مؤمن کے لیے رہنما اصول فراہم کرتی ہیں جن پر عمل کرنے کے نتیجے میں اس کا ایمان نہ صرف محفوظ ہوجاتا ہے بلکہ مزید جِلا پاتا ہے۔
( مؤرخہ۵ جنوری ۲۰۱۹ء،بعد نمازِ عشاء، بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

