اعمالِ شریعت کی مثال
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ آج کل لوگ عبادت کو مشقت سمجھتے ہیں۔ کہنے کی تو بات نہیں ہے، واللہ عبادت میں ذرا مشقت نہیں ہے۔ اس کی ایسی مثال ہے کہ جیسے ایک شخص نے لنگر جاری کردیا ہے اور اس میں قسم قسم کے کھانے ہیں۔ اب فرمائیے کہیں کھانا کھانے میں بھی مشقت ہوتی ہے۔ غذا تو عین راحت ہے۔ اس کا نام مشقت رکھنا گویا اس کی غذائیت سے انکار ہے۔ خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ اعمالِ شریعت مثل روٹی کے ہیں۔ جیسے بچے کو روٹی اولاً تکلف کھلاتے ہیں اور وہ اول اول انکار کرتا ہے مگر جب چسکا لگ جاتا ہے پھر اس سے ہی پوچھئے کہ یہ مشقت ہے یا رحمت ہے۔ اسی طرح عابد جب عبادت کرتا ہے اول اول تو جی چراتا ہے مگر جب اس کے منہ لگ جاتا ہے تو پھر چرا چرا کر کھاتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

