رمضان میں پیٹ بھر کر کھانا شرعاً پسندیدہ ہے

رمضان میں پیٹ بھر کر کھانا شرعاً پسندیدہ ہے

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ حدیث کے اشارہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں مومن کو زیادہ کھانا چاہئے اور میں اشارہ کا لفظ بھی احتیاطاً کہہ رہا ہوں ورنہ حدیث میں تقریباً اس کی صراحت ہے۔ حضور ﷺ فرماتے ہیں *شهر يزداد فيه رزق المومن* (مشکوۃ) کہ اس مہینہ میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔ اب بتلاؤ یہ زیادتی کھانے کے واسطے ہے یا رکھنے کے واسطے ؟

جب حق تعالیٰ ہی اس مہینہ میں رزق بڑھاتے ہیں تو ہم کو چاہئے کہ اس مہینہ میں اور مہینوں سے زیادہ کھایا جائے۔ نیز حضور ﷺ فرماتے ہیں *هو شهر المواساة* کہ یہ مہینہ ہمدردی کا ہے۔ مشاہدہ ہے کہ رمضان میں خود بخود دل تقاضا کرتا ہے کہ یار احباب اور دوستوں کو بھی کچھ بھیجا جائے۔ جس کے گھر میں کوئی نئی چیز پکتی ہے وہ افطار کے وقت اپنے دوستوں کو بھی کھلانا چاہتا ہے۔ کسی کے یہاں سے پھلکیاں آتی ہیں، کوئی جلیبی بھیجتا ہے، کوئی کباب بھیجتا ہے، کوئی پھل اور میوہ جات بھیجتا ہے۔ اب بتلاؤ کہ کیا ان نعمتوں کو نہ کھائیں؟ جب خدا تعالیٰ نے یہ چیزیں کھانے کے لئے بھیجی ہیں، ہم خود تو کسی سے مانگنے نہیں گئے تھے تو یہ صاف اس بات کی علامت ہے کہ حق تعالیٰ ہی نے ہمارے واسطے بھیجی ہیں تو کیا ان کو نہ کھائیں اور اٹھا کر رکھ دیں۔ حضرت ! اگر کوئی بادشاہ آپ کو امرود دے اور آپ یہ کہیں کہ میں تو زاہد ہوں ، میوے نہیں کھایا کرتا تو بادشاہ ناراض ہوگا۔ ایسے ہی یہاں بھی زہد و تقویٰ بگھارنا اور حق تعالیٰ کہ بھیجی ہوئی نعمتوں کو نہ کھانا ادب کے خلاف ہوگا۔ یہ زہد و تقویٰ آپ ہی کو مبارک ہو کہ حق تعالیٰ تو رمضان میں قسم قسم کی نعمتیں بھیجیں اور طرح طرح کے کھانے بھجوائیں اور آپ کہیں کہ میں تو زاہد ہوں متقی ہوں، میں تو زیادہ نہیں کھا سکتا۔ جب حق تعالیٰ ہی رمضان میں رزق بڑھاتے ہیں اور نئے نئے کھانے بھجواتے ہیں تو ہم کو بھی اپنی خوراک بڑھانا چاہئے اور میں پورے انشراح واطمینان کے ساتھ کہتا ہوں سحری میں پیٹ بھر کر کھانے سے روزہ میں کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more