روزہ کو کامل بنانے کے طریقے

روزہ کو کامل بنانے کے طریقے

ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

ارشاد فرمایا کہ روزه کو کامل بنانا کچھ بھی دشوار نہیں بلکہ بہت آسان ہے۔ اور اس کے دو درجے ہیں۔ ایک تکمیلِ ضروری، دوسری تکمیلِ کامل۔ تکمیلِ ضروری اس کو کہتے ہیں کہ کوئی شے نقصان سے نکل جائے یعنی اس کو ناقص نہ کہہ سکیں اور تکمیلِ کامل یہ ہے کہ اس میں کچھ حسن و خوبی پھول پتیاں بھی لگ جائیں جیسے ایک تو حسن ہوتا ہے جس کا حاصل یہ ہے کہ ناک نقشہ اچھا ہو، رنگ نکھرا ہو۔ دوسرے زینت کا درجہ ہے کہ حسن کے علاوہ لباس اور زیور بھی ہو۔ پس تکمیلِ ضروری تو حسن کا درجہ ہے اور تکمیلِ کامل زینت و آرائش کا درجہ ہے۔ اب سمجھئیے کہ روزہ کی تکمیل کچھ بھی دشوار نہیں بہت ہی آسان ہے کیونکہ اس میں کچھ کرنا نہیں پڑتا۔ اس کا حاصل صرف یہ ہے کہ محرمات (یعنی گناہوں کو) چھوڑ دو، غیبت نہ کرو، جھوٹ نہ بولو، لڑائی جھگڑا نہ کرو، بدنگاہی نہ کرو، رشوت نہ لو، سود نہ لو اور یہ سب چیزیں ایسی ہیں کہ اس میں کچھ کرنا نہیں پڑتا۔ یہ تکمیل خاموش رہنے اور سونے سے بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے نفلیں پڑھنے اور تلاوتِ قرآن کرنے یا درود اذکار کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی شخص دن بھر سوتا رہے صرف نماز کے وقت جاگ کر نماز پڑھ لیا کرے تو اس کا روزہ کامل ہوگا، ناقص نہ ہوگا۔ دیکھا آپ نے تکمیلِ صوم کس قدر آسان ہے جو خاموش رہنے اور سوتے رہنے سے بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ البتہ تکمیلِ کامل میں اعمال کی زیادتی کو بھی دخل ہے کہ روزہ میں تلاوتِ قرآن زیادہ کرو، ان اعمال سے روزہ کی تکمیل زیادہ ہوگی پس جس کو تکمیلِ کامل کی ہمت نہ ہو، وہ تکمیلِ ضروری کو ہاتھ سے جانے نہ دے کیونکہ اس میں تو کچھ کرنا ہی نہیں پڑتا خصوصاً غیبت سے بہت پرہیز کرو۔ غیبت تو غیررمضان میں بھی حرام ہے اور رمضان میں تو بہت ہی بڑا گناہ ہے کیونکہ شرفِ زمانہ سے جیسے اعمالِ صالحہ کا ثواب بڑھتا ہے ایسے ہی گناہوں کا گناہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اب تو رمضان کے چند دن رہ گئے ہیں، جتنا حصہ باقی ہے اس میں اپنی بخشش کرالو اور بخشش کرانے کا طریقہ یہی ہے کہ گذشتہ گناہوں سے توبہ کرو اور آج سے اپنی زبان کو گناہوں سے روک لو، اس سے بخشش ہوجائے گی اور روزہ کامل ہوجائے گا اور جس قدر ہوسکے اعمال صالحہ میں زیادتی کرلو اس سے تکمیل ہوجائے گی۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو

جس پر تم نے احسان کیا ہے اس کے بھی شر سے بچو ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ کثرتِ اختلاط سے باہم دوستی ہوجاتی ہے جس میں بعض دفعہ اپنے راز دوسرے پر ظاہر ہوجاتے ہیں۔ پھر یہ دوست اپنے دوسرے دوستوں پر ان...

read more

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم

دوستی و دشمنی میں اعتدال کا حکم ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ اتحاد و اتفاق میں اس کی ضرورت ہے کہ اتنا اختلاط بھی نہ ہو کہ اپنے خاص اسرار (راز کی باتیں) دوسروں سے ظاہر کر دے کیونکہ ممکن ہے کہ کسی وقت...

read more

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے

مخلوق کو دیکھ کر عمل نہ کرنا بھی ریاء ہے ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ جیسے مخلوق کو دکھانے کے لئے عمل کرنا ریاء ہے، اسی طرح ان کے دیکھنے کی وجہ سے...

read more