مردہ کو ثواب پہنچتا ہے، اصل چیز خیرات شدہ نہیں پہنچتی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ عوام کا یہ اعتقاد ہے کہ جو چیز صدقہ کی جائے مردہ کو وہی پہنچتی ہے چنانچہ بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ حضرات شہیدانِ کربلا رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ایصالِ ثواب کے لیے محرم میں شربت پلاتے ہیں اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شربت کا ثواب شربت کی صورت میں ہی پہنچتا ہے ، یہ غلط ہے۔ حالانکہ نص سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ حق تعالیٰ کے یہاں نیت اور تقویٰ پہنچتا ہے۔ دوسرے ان کے فعل سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں کے نزدیک حضراتِ شہیدانِ کربلا رضی اللہ تعالی عنہم ابھی تک پیاسے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

