لاپتہ کے حقوقِ مالیہ اور جسمانیہ کی ادائیگی کا طریقہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ایک صاحب نے دریافت کیا کہ اگر کسی شخص نے کسی پر ظلم کیا ہو یا کسی سے رشوت لی ہو یا کسی کی غیبت کی ہو تو معاف کس طرح کرائے؟ فرمایا کہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر ادا کرے یا معاف کرائے، اگر پتہ نہ چل سکے تو اشتہار چھپوائے کہ میرے ذمہ جن کے حقوق ہوں لے لیں یا چھوڑ دیں۔ پھر فرمایا کہ بڑا مفتی قلب(دل) ہے، جب خوف ہوتا ہے ،سب تدبیریں ادائے حقوق کی سوجھنے لگتی ہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

