سفارش کا حکم
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حدیث شریف میں رسول اللہ ﷺ نے سفارش کرنے کی فضیلت بیان فرمائی ہے اور اس کے ذریعہ بےوسیلہ لوگوں کی بات بڑوں تک پہنچانے کا فائدہ بھی ہے، مگر ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ جس سے سفارش کی جائے، اس کو ایذاء نہ پہنچے، اس کو اپنے اثر سے سفارش قبول کرنے پر مجبور نہ کیا جائے بلکہ اپنے قول و عمل سے بتلا دیا جائے کہ سفارش قبول نہ ہوئی تو کبھی مجھے کوئی گرانی نہیں ہوگی، ایسی سفارش تو مستحب ہے۔ اور جس میں دوسرے کے اختیار کو اپنے اثر ورسوخ سے سلب کیا جائے، یہ ناجائز ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

