پر خلوص دعا
ارشاد فرمایا کہ دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ بس بندہ رب سے سچی طلب ، تڑپ اور احتیاج کے ساتھ مانگے۔
صحیح بخاری کتاب الحج کی آخری حدیث میں حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عجیب و غریب دعا منقول ہے:۔
اللھم ارزقني شھادۃ في سبیلک، واجعل موتي في بلد رسولک ﷺ
اے اللہ ! مجھے اپنے راستے میں شہادت اور اپنے رسول ﷺ کے شہر میںموت عطا فرما۔
یہ بظاہر محال معلوم ہوتا ہے کیونکہ شہادت کے لیے مدینے سے باہر سرحدوں کی طرف نکلنا ضروری ہے جبکہ مدینہ منورہ میں شہادت کی آرزو تو صرف اس صورت میں ہی پوری ہوسکتی ہے کہ نعوذباللہ دشمن حملہ کردے، جو سوچا بھی نہیں جا سکتا ۔غور طلب بات یہ ہے کہ یہ کتنی مقرب و محبوب ہستی ہیں کہ اخلاص کے ساتھ زبان سے نکلی ہوئی دعا بارگاہِ الٰہی میں ایک منفرد انداز میں قبول ہوئی۔مصلائے نبوی پر دورانِ امامت ِ فجر، دشمن خدا ابو لؤلؤ فیروز مجوسی نے خنجر کے کئی وار کیے جس سے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ جانبر نہ ہوسکے۔ تین روز بعد شہادت کے مقام ِ رفیع پر فائز ہوئے اور پہلوئے حبیب میں مدفون ہوئے !
میرے حاجی صاحب قدس سرہ بہت جزم کے ساتھ فرمایا کرتے تھے کہ ’’مانگنے والا محروم نہیں رہتااورڈرنے والے کی حفاظت کی جاتی ہے‘‘۔
(مؤرخہ ۳۱ جنوری۲۰۱۹ء بمطابق۲۵ جمادی الاولیٰ۱۴۴۰ھجری، بروز جمعرات،بعد نمازِ ظہر، درسِ صحیح بخاری،بمقام دارالحدیث، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

