دین کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کی حکمت
ملفوظات حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل یہ بڑی غلطی ہے کہ لوگ سب کو ایک ہی اکھاڑے میں اتارنا چاہتے ہیں حالانکہ سب ایک کام کے نہیں ہیں۔ فقہاء نے یہاں تک تصریح کی ہے کہ جہاد کے وقت اس فقیہ کو شرکت جائز نہیں جس کی بستی میں اس کے سوا کوئی دین کا رستہ بتانے والا نہیں ہے۔ اس سے صاف معلوم ہوا کہ شریعت اس کو گوارہ نہیں کرتی کہ سب ایک ہی کام کو لپٹ جائیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

