بدنگاہی بڑا سنگین جرم ہے
ملفوظات حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل بری نظر کا بہت مرض ہے۔ یہ گناہ کمبخت ایسا ہے کہ اس سے جی ہی نہیں بھرتا۔ ہر گناہ کر کے انسان کا دل اس سے فارغ ہو جاتا ہے بلکہ اکثر گناہ کے بعد آدمی اپنے اوپر نفریں (ملامت کرنا ، برا بھلا کہنا) کرتا رہتا ہے لیکن بری نظر کا ایسا مرض ہے کہ اس کا بار بار تقاضا ہوتا ہے، سیری ہوتی ہی نہیں ، ایک کانٹا سا کھٹکتا رہتا ہے۔ لوگ اس کو ہلکا سمجھتے ہیں مگر در حقیقت یہ بہت سنگین جرم ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

