پردہ، لباس اور زینت سے متعلق احادیثِ نبویہ (پہلی قسط)۔
(۱)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(۱) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس حاضر تھے کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے سب سے دریافت فرمایا کہ بتلاؤ عورت کے لئے کون سی بات سب سے بہتر ہے؟ اس پر صحابہ رضی اللہ عنہم خاموش ہو گئے اور کسی نے جواب نہ دیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے واپس آکر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ عورتوں کے لئے سب سے بہتر کیا بات ہے؟ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نہ وہ مردوں کو دیکھیں ، نہ مرد ان کو دیکھیں۔ میں نے یہ جواب رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ فاطمہ میری لخت جگر ہیں ( اس لئے وہ خوب سمجھیں ) ۔ (رواہ البزار والدار قطنی فی الافراد )
۔(۲) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ عورتوں کے لئے گھر سے باہر نکلنے میں کچھ حصہ نہیں مگر یہ کہ مجبور و مضطر ہوں (یعنی بغیر ضرورت و مجبوری کے عورتوں کو گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے) ۔ اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ عورتوں کے لئے راستہ میں چلنے کا کوئی حق نہیں سوائے کنارہ پر چلنے کے (یعنی اگر ضرورت میں باہر نکلنا اور راستہ میں چلنا ہوتو کنارہ کنارہ چلیں)۔(طبرانی فی الكبير )
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

