مردودیت سے حفاظت کی ایک علامت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ میرے خسر صاحب ایک فہیم شخص تھے حالانکہ علم ان کو زیادہ نہ تھا۔ ان کو جب بچے بلا غرض سلام کرتے تو فرماتے کہ یہ بچے مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ میں مردود از حضرتِ خداوندی نہیں ہوں۔ پھر حضرت نے فرمایا کہ یہ بات مجھے پسند آئی اس لئے کہ جب بلا غرض و بلا طمع بچے محبت کریں اور ان کا قلب اکثر رذائل سے پاک ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ اگر یہ شخص مردود ہوتا تو ان کے قلوب صافیہ ( صاف ستھرے دل ) بھی اس کو رد کرتے ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

