جن امور کی تبلیغ ضروری ہے ان کی درجہ بدرجہ ترتیب (دوسری قسط)۔
(۲)
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(۷) ہر بستی میں قرآن شریف کی تعلیم کے مکاتب ضرور ہونا چاہئیں جن میں قرآن کی تعلیم کے ساتھ اردو کے دینی رسالے (مثلاً) بہشتی زیور، بہشتی گوہر، راہِ نجات وغیرہ بھی پڑھائی جائیں تاکہ بچوں کو ضروری احکام کی اطلاع ہو۔
۔(۸) سب مسلمانوں کو باہم اتحاد و اتفاق سے رہنے، اور گالی گلوچ لڑائی جھگڑا بند کرنے کی تاکید کی جائے۔
۔(۹) بستی کے کسی بااثر دیندار کو یا چند بااثر دینداروں کی جماعت کو اپنا بڑا (امیر ) بنالینا چاہئے ، جن کا کام یہ ہو کہ لوگوں میں اتحاد و اتفاق قائم رکھیں اور امور مذکورہ بالا کو رواج دیں۔ اور جب کسی معاملہ میں جھگڑا ہو ، اس کا شریعت کے مطابق علماء سے پوچھ کر فیصلہ کردیں، اور سب اسی فیصلہ کی تائید کریں۔
۔(۱۰) جھوٹ، غیبت، حسد و کینہ، دشمنی ، کسی کی بے جا طرفداری کرنا، چغلخوری کرنا ، بدنگاہی ، بے پردگی، شراب نوشی لڑکوں سے ناجائز تعلقات سودی لین دین، بیکاری ، آوارہ گردی کا انسداد کریں۔
۔(۱۱) سچ بولنے اور باہم تواضع و محبت کا برتاؤ کرنے ، عدل و انصاف پر مضبوطی کے ساتھ جمے رہنے، جائز ذرائع معاش میں لگے رہنے ، کفایت شعاری اور آمدنی سے زیادہ خرچ نہ کرنے کی بہت تاکید کریں تنگی برداشت کریں اور حتیٰ المقدور ( اپنی کوشش بھر ) زیادہ خرچ نہ کریں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

