تبلیغ کے لیے خصوصی ملاقات کی ضرورت اور اس کا طریقہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ صرف وعظ ہی پر اکتفا نہ کرو کیونکہ وعظ میں صرف وہی لوگ آتے ہیں جو پہلے سے کچھ دیندار ہیں اور ضرورت سب کو دیندار بنانے کی ہے۔ اس کے لیے مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرنا
چاہئے: جو مسلمان نماز نہیں پڑھتے ، مسجد میں نہیں آتے ، ان کے مکان پر چند واقف مخلص احباب کو ساتھ لے کر جائے اور نرمی سے پہلے صاحب خانہ کا کلمہ سنے، پھر اسی کے واسطے سے گھر والوں کا کلمہ ٹھیک کیا جائے ، پھر سب کو نماز کی تاکید کی جائے۔ اس طرح سب بے نمازیوں کے مکان پر جایا جائے ۔ اور ہر بستی میں ایک یا متعدد جماعتیں مخلص و مستعد دینداروں کی ماتحتی میں قائم کر دی جائیں جو برابر اسی طرح لوگوں کے مکانوں پر جا کر کلمہ سکھانے اور بے نمازیوں کو نمازی بنانے کی کوشش کرتی رہیں۔ اور اس خطابِ خاص میں کلمہ کی تلقین اور نماز کی تاکید کے سوا اور کچھ نہ کہا جائے۔ باقی احکام کے لیے عام وعظ کو کافی سمجھا جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

