طاعات میں لذت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ طاعات میں وہ لذت ہے جو معاصی میں ہرگز نہیں۔ میں ایسا طریقہ بتلاتا ہوں کہ معاصی کے ساتھ آپ کو راحتِ باطنی حاصل ہو جائے گی۔ پھر رفتہ رفتہ وہ معاصی بھی چھڑا دے گی۔ وہ طریقہ محبت ہے۔ اس کی تحصیل کے دو طریقے ہیں۔ یا تو اول طاعات میں مشغول ہو ، اس سے محبت پیدا ہو جائے گی ۔ یا اول محبت حاصل کرے، اس سے معاصی چھوٹ کر طاعات کی توفیق ہو جائے گی ۔ یہ بات حق تعالیٰ ہی کے دربار میں ہے کہ چاہے پہلے بی اے پاس کرو پھر ملازمت لے لو یا پہلے ملازمت لے لو پھر ساتھ ساتھ بی اے پاس بھی ہوتا رہے گا۔ سلاطینِ دنیا کے ہاں امتحان پاس کرنے سے قبل ملازمت نہیں مل سکتی۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

