امت کی بدحالی اور مسلسل تبلیغی کام جاری رکھنے کی ضرورت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ میرے نزدیک یہ کام اتنا ضروری ہے کہ بطور حفظ ماتقدم کے یعنی آئندہ کی حفاظت کے لیے اسے ہمیشہ جاری رکھنا چاہئے کیونکہ مسلمانوں میں بعض جگہ اس قدر جہالت بڑھی ہوئی ہے کہ مُردے تک بلا نمازِ جنازہ کے دفن کر دیتے ہیں۔ تبلیغ و تعلیم نہ ہونے سے انہیں کچھ خبر نہیں۔ بعض دیہات والوں کا اسلام نہایت نازک اور کمزور ہے۔ بعض لوگوں کو نماز روزہ کی تو کیا خبر ہوتی ، ان کو کلمہ تک بھی نہیں آتا ۔ ان لوگوں میں اسلام کی تبلیغ کی سخت ضرورت ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

