اسلام کی ترقی حسن اخلاق سے ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ اسلام جناب رسول مقبول ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے اخلاق سے پھیلا ہے۔ چنانچہ سیر و تواریخ اس پر شاہد ہیں ، اگر ہم ویسے ہی پکے مسلمان ہوجائیں تو سچ جانئے کہ کفار ہمیں بھی دیکھ دیکھ کر مسلمان ہونے لگیں مگر اب تو ہمارے اخلاق اس درجہ گر گئے ہیں کہ انہیں مثال میں پیش کر کے کفار کو نفرت دلائی جاتی ہے۔ صاحبو! خدا کے واسطے ان سے تم دوستی اور اتحاد تو نہ کرو مگر اتنی رعایت (ضرور) کیا کرو کہ وہ تمہارے اخلاق کے گرویدہ ہو کر اسلام کا اثر قبول کرلیں۔ بخدا اگر ہم ویسے ہی مسلمان ہوتے جیسا اسلام چاہتا ہے تو ہمارے اقوال وافعال اور احوال ہی کفار کے لیے کافی ہوجاتے۔ ہمارے اسلاف کے تو یہ کارنامے تھے کہ غیر قومیں ان میں خود بخود شامل ہوتی تھیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

