شوہر کے ذمہ زوجہ کے حقوق
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
شوہر کے ذمہ زوجہ کے یہ حقوق ہیں:
۔(۱) اپنی وسعت کے موافق اس کے نان و نفقہ میں دریغ نہ کرے۔ (۲) ان کو مسائل دینیہ سکھلاتا رہے اور عملِ نیک کی تاکید کرتا رہے۔ (۳) اس کے محارم و اقارب سے گاہ بگاہ اس کو ملنے دے۔ (۴) اس کی کم فہمیوں پر اکثر صبر و سکوت کرے۔ اگر احیاناً ضرورت تادیب کی ہو تو توسط کا لحاظ رکھے۔ (۵) حسن خلق ( سے پیش آئے ) ۔ (۶) برداشت کرنا ایذاء کا مگر بااعتدال۔ (۷) اعتدال کرنا غیرت میں یعنی نہ بدگمانی کرے اور نہ بالکل غافل ہو جائے۔ (۸) اعتدال خرچ میں یعنی نہ تنگی کرے اور نہ فضول خرچی کی اجازت دے۔ (۹) احکام حیض وغیرہ سیکھ کر اس کو سکھانا اور نماز اور دین کی تاکید رکھنا اور بدعات و منہیات سے اس کو منع کرنا۔ (۱۰) اگر کئی عورتیں (یعنی بیویاں ) ہوں تو ان کو حقوق میں برابر رکھنا۔ (۱۱) بقدرِ حاجت اس سے وطی ( ہم بستری ) کرنا ۔ (۱۲) بدوں اجازت عزل نہ کرنا ۔ (۱۳) بدوں ضرورت طلاق نہ دینا ۔ (۱۴) بقدر کفایت رہنے کو گھر دینا۔ (۱۵) راز ظاہر نہ کرنا جماع وغیرہ کا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

