میاں بیوی کے حقوق سے متعلق چند احادیث
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”میں تم کو عورتوں کے حق میں اچھے برتاؤ کی نصیحت کرتا ہوں، تم اس کو قبول کرو، کیونکہ عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا ہوئی ہے، سو اگر اس کو (بالکل) سیدھا کرنا چاہو گے تو اس کو توڑ دوگے اور اس کا توڑنا طلاق دینا ہے اور اگر اس کو اس کے حال پر رہنے دوگے تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی۔ اس لیے ان کے حق میں اچھے برتاؤ کی نصیحت قبول کرو”.(بخاری ومسلم)
فائدہ: سیدھا کرنے کا مطلب ہے کہ ان سے کوئی بھی بات تمہاری طبیعت کے خلاف نہ ہو تو اس کوشش میں کامیابی نہ ہوگی۔(اور اگر زیادہ پیچھے پڑو گے تو) انجام کار طلاق کی نوبت آئے گی۔اس لیے معمولی باتوں میں درگزر کرنا چاہیے۔نیز زیادہ سختی کرنے یا بے پرواہی کرنے سے کبھی عورت کے دل میں شیطان دین کے خلاف باتیں پیدا کردیتا ہے ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

