عید کے روزسویاں پکانا بدعت نہیں
ارشاد فرمایا کہ ایک بار مجھ کو عید کے روز شیر(سویاں) پکانے کے متعلق بدعت کا شبہ ہوا۔ میں نے حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ کو لکھا۔ حضرتؒ نے جواب میں فرمایا کہ ایسے امور میں زیادہ کاوش نہیں کرنی چاہئے، لوگ بدنام کرتے ہیں اور عید کے روز سویوں کے پکانے کو کوئی عبادت اور دین نہیں سمجھتا جس سے بدعت ہونے کا شبہ ہو کیونکہ بدعت توا س کو کہتے ہیں کہ غیر دین کو دین سمجھ کر کرے۔یہ جواب جو حضرتؒ نے فرمایا یہی میری رائے ہے ۔ اس میں تنگی نہیں کرنی چاہئے ۔ آج کل اعتدال بہت کم ہے، افراط و تفریط بہت زیادہ ہے۔ اگر خیال نہیں تو بڑی بڑی معصیتوں اور بدعتوں کا خیال نہیں ہوتا اور خیال ہوتا ہے تو مباح تک کو صاف کرنے اور اس کو معصیت میں داخل کرنے کو تیار ہیں ۔ (احکام عیدین، صفحہ ۳۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

