شبِ قدر میں تین چیزوں کا اہتمام

شبِ قدر میں تین چیزوں کا اہتمام

ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت آج رمضان کی ستائیسویں شب ہے۔ اس کو شبِ قدر بھی کہتے ہیں ۔ اس میں کیا پڑھنا چاہیئے؟ فرمایا کہ ایسے موقع پر سلف میں تین چیزیں معمول
تھیں۔اب لوگوں نے دو کو حذف کرکے ایک پر اکتفا کرلیا ہے ۔ وہ تین چیزیں یہ تھیں ذکر، تلاوتِ قرآن ، نفل نماز۔ اس میں سے عابدین نے نفل نماز اور تلاوتِ قرآن کو حذف کردیایعنی اس میں مشغولی بہت ہی کم ہے۔ بس زیادہ تر ضربیں ہی لگاتے ہیں اور اتفاق سے مجھ کو یہ تینوں چیزیں ایک آیت میں جمع مل گئی ہیں:۔
اتل ما اوحی الیک من الکتٰب واقم الصلٰوۃ ط ان الصلٰوۃ تنھٰی عن الفحشآء والمنکر۔ ولذکراﷲ اکبر ۔
( الاضافات الیومیہ من الافادات القومیہ،جلد۱،صفحہ ۴۵۹)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

سات سال سے کم عمر بچوں کو مسجد و عید گاہ میں نہ لے جانا چاہئے

Malfoozat e Hakeem Ul Ummat, Ramadhan ul Mubarak, Islami taleemat aur rohani rehnumai ka behtareen zakhira hai. Ye Ramadan Islamic Books, Hakeem ul Ummat ke Malfoozat, aur Ramadan ki Fazilat par mabni ek qeemti dastavez hai. Har Musalman ke liye must-read! ReadNGrow.Online per tafseelat dekhein aur Islami Ilm barhane ka moka haasil karein.

read more