رمضان شریف میں سب سے بڑی عبادت تلاوتِ قرآن ہے
فرمایا کہ رمضان شریف کو تو قرآن شریف پڑھنے ہی کے لئے رکھنا چاہئے۔میں تو اگر کسی کو ذکر و شغل شروع کراتا ہوں تو رمضان میں نہیں کراتابلکہ رمضان کے بعد کراتا ہوں۔ رمضان میں تو وہی عبادت ہونی چاہئے جو مأثور اور منقول ہے، جس کو مقدمات لگا کر عبادت بنانا نہ پڑے۔ اشغالِ مروجہ ٔ صوفیہ مقدمۂ عبادت ہیں۔ اصل عبادت وہی ہے جو مأ ثور اور منقول ہو۔( مجالسِ حکیم الامت،جلد ۲۴،صفحہ ۱۶۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

