تہجد کی آسانی
ارشاد فرمایا کہ تہجد میں اس کی کوئی بھی پابندی نہیں کہ دو بجے اٹھو تین بجے اٹھو ۔ بس صبح سے پہلے اٹھنا چاہئے۔ صبح سے پہلے پہلے اٹھ جائیں اور جتنا ہوسکے نماز میں قرآن پڑھ لیا کریں ، چاہے دو ہی رکعت پڑھ لیا کریں ، اس سے بھی ان شاء اﷲ کامل ثواب مل جائے گا۔ اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو حدیث شریف میں آتا ہے کہ وتر کے بعد دو رکعت پڑھ لیا کریں ۔ اس کے متعلق آیا ہے کفتاہ ، جس کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اس سے بھی تہجد کا ثواب مل جاتا ہے ، سبحان اﷲ۔ حق تعالیٰ ایسے ہیں کہ رعایت فرماتے ہی جاتے ہیں کہ زیادہ نہ ہوسکے تو اخیر شب میں دو رکعت ہی پڑھ لیا کرو یا رات کو دو تین بار سبحان اﷲ ہی کہہ لو۔ (احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۴۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

