رمضان میں ذکر سے زیادہ تلاوتِ قرآن پاک کا اہتمام کرنا چاہئے
ارشاد فرمایا کہ میں ذاکرین کے واسطے ماہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کی تلاوت کو ذکر سے افضل سمجھتا ہوں۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ ذکر نہ کریں، وہ بھی کریں مگر قرآن کی تلاوت زیادہ کریں کیونکہ ذکر تو بارہ مہینے یکساں ہے اور رمضان میں قرآن پڑھنے میں خاص برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔ جس طرح مکہ میں جاکر طواف کثرت سے کرنا چاہئے ، اور بھی عبادتیں کرنا چاہیئں مگر طواف سب سے زیادہ کرنا چاہئے اسی طرح رمضان میں قرآن زیادہ پڑھنا چاہئے۔ (احکام رمضان ،صفحہ ۱۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

