رمضان میں مغفرت حاصل کرنے کاآسان طریقہ
ارشاد فرمایا کہ رمضان میں مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گناہوں سے توبہ کرلو چاہے عید کے بعد ہی توبہ ٹوٹ جائے مگر خدا کے لئے اس وقت تو عمر بھر کے لئے توبہ کرلو ۔ ایسا نہ ہو کہ توبہ میںحد لگا دو کہ رمضان تک کے لئے توبہ کرتے ہیں ۔ اس سے توبہ باطل ہوجائے گی ۔ توبہ کے صحیح ہونے کے لئے یہ تو ضروری نہیں کہ وہ عمر بھر ٹوٹے ہی نہیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ توبہ کے وقت عمر بھر کے لئے گناہوں کے چھوڑنے کا ارادہ کر لیا جائے تو اس وقت ارادہ کر لینے میں کیا دشواری ہے۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حدیث شریف کی وعید اور حضور ﷺ کی بددعا سے بچنے کا طریقہ صرف یہ ہے کہ رمضان میں گناہوں سے پختہ توبہ کرلی جائے اور توبہ کچھ مشکل نہیں بہت آسان ہے۔ یہ میں نے اس لئے کہہ دیا کہ شاید کوئی حدیث کے ترجمہ سے یہ سمجھا ہو کہ رمضان میں مغفرت حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ رات بھر جاگنا پڑے گا یاتین دن میں قرآن ختم کرنا پڑے گا سو خوب سمجھ لو یہ کہ یہ کچھ لازم نہیں ، یہ تو مستحب ہے۔ لازم صرف یہ ہے کہ گذشتہ گناہوں سے توبہ کرلو رمضان بھر معاصی ( تمام قسم کے گناہوں) سے رکو۔ بس اس طرح تم اس حدیث کی وعید سے بچ جاؤ گے۔(احکام رمضان المبارک ،صفحہ ۳۴)۔
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہزاروں قیمتی ملفوظات نایاب موتی ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر موجود ہیں ۔ خود بھی پڑھئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے ۔ یہ اآپکے لئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

