فتنوں کی جگہوں سے دور رہنا

فتنوں کی جگہوں سے دور رہنا

مقالاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص دجال کی خبر سنے اس کو چاہئے کہ دور چلا جائے، واللہ بعض شخص اپنے کو مسلمان سمجھ کر اس کے پاس آئے گا ( کہ اس کا تماشہ دیکھے یا اس سے مناظرہ کرے) پھر بہت سے شبہات پیدا ہوکر اس کا تابع ہو جائے گا۔ (ابوداؤد )

فائدہ : بزرگوں کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی مدعی تصوف ( بزرگی کا دعویدار ) مبطل (اہل باطل ، گمراہ ) ہو تو غیر کامل کو اس کے پاس بغرضِ رد بھی نہیں جانا چاہئے ۔ بعض اوقات اس کے تصرفات وعجائب سے فتنہ میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ حدیث میں یہی تعلیم صریح ہے اور اس میں دجالِ اکبر و دجال اصغر برابر ہے۔

نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ChatGPT Helping Prompts

ChatGPT Helping Prompts WordPress Plugin Prompt Lightweight; responsive; non-conflicting; fully secure (sanitize + escape + nonces); WP-coding-standards; PHP 8-ready + back-compatible; i18n/RTL; WCAG-accessible; Gutenberg & Classic support; roles/capabilities...

read more

جاہ کی دو قسمیں

جاہ کی دو قسمیں بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سید الطائفہ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب مہاجر مکی قدس سرہ کا ملفوظ ہے کہ جاہ دو قسم کی ہوتی ہے۔(۱)جاہِ مذموم عند الخلق(۲) جاہِ محمود عندا لخالق۔ مشہور یہ ہے کہ اوّل کی...

read more