ہر عمل یہ سمجھ کر کرو کہ شاید اس کے بعد نوبت نہیں آئے گی
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
جناب رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں: اذا قمت في صلوتک فصل صلوة مودع. (ابن ماجه)
(یعنی جب نماز کے لیے کھڑے ہو تو اس طرح نماز پڑھو جیسے دنیا کو رخصت کر رہے ہو ) یعنی یہ سمجھ کر یہ عمر کا جزو اخیر ہے ۔ اس حدیث میں اگر چہ صلوۃ کا ذکر فرمایا گیا ہے لیکن علت پر نظر کر کے تمام اعمال کو عام ہے۔ نماز کا ذکر بوجہ اس کی فضیلت کے فرمایا ہے ورنہ ہر عمل میں اس مضمون کو پیشِ نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ غفلت بدون اس کے زائل نہیں ہوسکتی اور ازالہ غفلت کی ہر عمل میں ضرورت ہے۔ پس آدمی جو بھی عمل کرے ، یہ سمجھ کر کرے کہ شاید اس کے بعد عمل کی نوبت نہ آوے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

