رمضان شریف کی مخصوص عبادتیں
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ رمضان کا پورا مہینہ انوار کا مہینہ ہے۔ روزہ کے علاوہ اور چند عبادتیں اس مہینہ میں مشروع ہیں ۔ ان میں سے ہر عبادت میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مہینہ انوار کا مہینہ ہے۔ اس وقت پانچ عبادتیں ذہن میں حاضر ہیں:۔
۔ا۔ ایک عبادت تو اس کے اندر روزہ کی ہے۔
۔۲. ایک عبادت اس کے اندر تراویح کی ہے۔
۔۳۔ ایک عبادت شبِ قدر میں جاگ کر عبادت کرنے کی ہے۔
۔۴۔ ایک عبادت اس مہینہ میں اعتکاف کی ہے۔
۔۵.اورایک عبادت قرآن مجید کی کثرتِ تلاوت کی ہے۔
رمضان المبارک کی اصل عبادت تو روزہ اور تراویح ہے اور کثرتِ تلاوت اور اعتکاف، شب بیداری اس کے متعلقات ہیں اور ان سب کی اصل احکامِ واجبہ کی پابندی اور منکر و ناجائز امور سے پرہیز ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

