عزت وذلت کا مدار
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ عزت کا مدار استغناء اور ذلت کا مدار احتیاج پر ہے، لباس و وضع کو اس میں دخل نہیں۔ اگر کپڑے پرانے ہیں اور ہفت اقلیم کا بھی دست نگر نہیں تو وہ معزز ہے اور اگر لباس و وضع نوابوں کا سا ہے، ہزاروں روپیہ تنخواہ ہے ، ہزاروں روپیہ جائداد کی آمدنی ہے مگر نظر اس پر ہے کہ اس مقدمہ میں کچھ اور مل جائے اور فلاں معاملہ میں کچھ اور ہاتھ آجائے تو ایسا شخص بالکل ذلیل ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

