مال و عزت کی ضرورت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
حق تعالیٰ فرماتے ہیں ولله العزة ولرسوله وللمومنین ( ترجمہ: عزت اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں کے لئے ہی ہے)۔ جس شخص کا اس آیت پر ایمان ہوگا وہ عزت حاصل کرنے سے کیسے روکے گا۔ عقلی طریقہ پر انسان کو دو چیزوں کی ضرورت ہے، نفع حاصل کرنا اور نقصان سے بچنا۔ آدمی جو کچھ کرتا ہے اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ یا نفع حاصل کرتا ہے یا نقصان سے بچتا ہے۔ دوسری بات یہ سمجھئے کہ ضروری چیزوں کے طریقے بھی ضروری ہوتے ہیں اور اس کا طریقہ مال و عزت کا حاصل کرنا ہے کیونکہ مال تو فائدہ حاصل کرنے کے واسطہ ہوتا ہے اور عزت نقصان سے بچانے کے لئے ۔ اس تفصیل سے معلوم ہوگیا ہوگا کہ عزت اور مال پسندیدہ اور حاصل کرنے کے قابل چیزیں ہیں بشرطیکہ صحیح طریقہ سے ہوں ،شریعت کی حد میں رہ کر ہوں۔ اور جو لوگ مال و عزت حاصل کرنے کی برائی کرتے ہیں ان کا مطلب مال کی محبت اور عزت کی محبت سے منع کرنا ہے اور محبت بھی ایسی جو حق تعالی کی محبت سے بڑھی ہوئی ہو کہ ان کی محبت میں اللہ تعالی کی محبت کو پیٹھ پیچھے ڈال دیا جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

