آج کل ترقی کا مفہوم
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانامحمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ آج کل ترقی کا ایک نیا مفہوم نکلا ہے کہ دوسروں کو بالکل صفحہ ہستی سے نیست و نابود کر دیا جائے۔ ان کا نام و نشان دنیا میں باقی نہ رہے۔ کوئی قوم دوسری قوم کو موجود دیکھنا نہیں چاہتی حالانکہ ترقی کا صحیح مفہوم یہ ہے کہ خود عمل کے میدان میں انتہائی جدوجہد اور پیہم سعی و کوشش کر کے دوسری قوموں سے آگے نکل جائیں نہ یہ کہ دوسری قوموں کو فنا کے گھاٹ اتار دیں بلکہ صحیح ترقی میں تو یہ بھی داخل ہے کہ خود بر سر اقتدار ہوکر ضعیف اقوام کی کافی سے زیادہ رعایت وخبر گیری کی جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

