اسلام پر ایک اعتراض کا لطیف جواب
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
اس اعتراض کا ذکر تھا کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا ہے۔ ارشاد فرمایا کہ مولانا محمد قاسم صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے اس کا خوب لطیف جواب دیا تھا کہ اگر یہ مان لیا جائے کہ اسلام بزور شمشیر پھیلا تو ہم یہ پوچھتے ہیں کہ وہ شمشیر زن کہاں سے آئے؟ کیونکہ ظاہر ہے کہ ایک دو شمشیر زن تو بزور شمشیر اسلام کو عالم بھر میں پھیلا نہیں سکتے تھے تو پس معلوم ہوا کہ شمشیر زن اصل علت اشاعت اسلام کی نہیں بلکہ اصل علت اور ہی ہے جس سے شمشیر زن پیدا ہوئے۔ وہ حقیقت میں تو تائید حق ہے اور ظاہری سبب حضور اکرم ﷺ کے اخلاق ہیں۔ اسلام پھیلا ہے اخلاق سے تلوار سے اسلام نہیں پھیلا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

