مسلمان کے لئے خوشی کی بات
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ مسلمانوں کے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ دنیا کے کسی نقصان سے بھی ان کا حقیقی نقصان نہیں ہوتا ۔ حقیقی نقصان صرف کافر کو ہوتا ہے۔ مسلمان کے لئے ہر وقت خوشی اور مسرت ہی ہے۔ راحت میں بھی ( کہ شکر ادا کر کے ثواب بھی حاصل کرے ) اور مصیبت میں بھی ( کہ صبر کرے اور ثواب لے). مسلمان کی مراد حاصل ہوجائے تب تو خوشی ہی ہے، اگر نامراد رہے تب بھی خوشی ہے۔ گر مرادت را مداق شکر است بے مرادی بے مراد دلبر است
اگر مراد میں مزہ ہے تو بے مرادی میں ثواب ہے کیونکہ وہ حضرتِ حق کی مراد کے موافق ہے۔عشاق کے لئے تو یہی بات خوش ہونے کے لئے کافی ہے کہ محبوب کی رضا اسی میں ہے۔ بس یہ سوچ کر بڑی سے بڑی مصیبت بھی خوشگوار ہو جاتی ہے ۔ اب کوئی مصیبت ایسی نہیں جس سے خدا کے ہوتے ہوئے مسلمان پریشان ہو ۔ہاں دین کی کمی ہوتو قلق ہونا چاہیے کیونکہ اس کا عوض کچھ نہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

