جدو جہد
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ انسان کا کام ہر شے میں کوشش وسعی اور جدوجہد کرنا ہے۔ اگر خدانخواستہ ناکامی ہو تو صبر کرے اور عمل و کوشش کو نہ چھوڑے۔ ہم نتائج اور غایات کے ترتب کے مکلف اور ذمہ دار نہیں ہیں۔ ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ شرعی ہدایات کے مطابق کوشش میں لگے رہیں خواہ کامیابی ہو یا ناکامی۔ دیکھئے اگر کوئی شخص بیماری میں مایوسی کی حالت تک پہنچ جاتا ہے تب بھی اس کی دوا دارو نہیں چھوڑی جاتی۔ سینہ میں بلکہ ناک میں دم آجاتا ہے مگر کوشش جاری رہتی ہے۔ تیماردار اور اعزہ آرام سے نہیں بیٹھتے۔ بس یہی حال قوم کے ساتھ بھی ہونا چاہئے کہ اس کی خیرخواہی اور ترقی کے لئے اخیر دم تک کوشش میں لگے رہنا چاہئے اور اگر کسی کو قوم سے اس قدر تعلق نہیں ہے تو وہ محب قوم نہیں کہلا سکتا۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

