اخبار بینی کی بلا
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
کچھ جنگ کے متعلق اخبار بینی کا تذکرہ تھا۔ فرمایا کہ آج کل ایسے قصوں کا بڑا مشغلہ ہے۔ الحمد للہ ہمارے یہاں ایسا کوئی قصہ نہیں۔ ان فضول تذکروں میں کیوں اپنا وقت ضائع کیا جائے۔ اپنے کام میں لگنا چاہئے۔ اخبار بینی وغیرہ سے کوئی نتیجہ نہیں۔ آج کل اہل علم بھی بعضے اس بلا میں مبتلا ہیں۔ مجلس ہوتی ہے لوگ آتے ہیں کہ فلانی خبر ہے، فلاں اخبار میں یہ واقعہ درج ہے۔ بھلا ان قصوں سے کیا نتیجہ، کوئی نفع نہیں۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ کیا دنیا کا بھی نفع نہیں ؟ فرمایا کہ جی ہاں بلکہ دنیاوی ضرر ہے۔ پھر فرمایا کہ شغل ہے جی اور کچھ نہیں، کوئی مقصود نہیں۔ ہمیں تو اس جنگ کی طرف نظر رکھنی چاہئے جو ہمارے باطن میں روح و نفس میں برپا ہے۔ مجھے حکایات و روایات سے سخت نفرت ہے۔ لوگ خواہ مخواہ ادھر ادھر کے قصے کہانیاں بیان کرتے ہیں اور میرا وقت ضائع کرتے ہیں۔ میں بعض مرتبہ مروت میں کچھ کہتا نہیں۔ کام کی باتوں میں لگنا چاہئے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

