طب کے آداب
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملّت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللّٰہ علیہ
۔1۔ دوا دارو ( یعنی علاج معالجہ ) کرنے کی اجازت بلکہ ترغیب دی گئی ہے ۔
۔2۔ مریض کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی نہ کرو ۔
۔3۔ حرام چیز کو دوا میں استعمال مت کرو ۔
۔4۔ خلافِ شرع تعویذ ، گنڈہ ، ٹوٹکہ ہرگز استعمال مت کرو ۔
۔5- حتی الامکان معدہ کی اصلاح و حفاظت کا اہتمام کرو ۔ ( اگر معدہ درست ہوتو ) تمام بدن درست رہتا ہے اور اگر معدہ میں بگاڑ ہوا تو تمام بدن میں بیماری ہو جاتی ہے ۔
۔6- جن بیماریوں سے لوگوں کو نفرت ہوتی ہے ، جو شخص ان امراض میں مبتلا ہو اس کے لئے بہتر ہے کہ لوگوں سے علیحدہ رہے تا کہ ان کو تکلیف و ایذاء نہ پہنچے ۔
7۔ بدشگونی وغیرہ کا ماننا ایک قسم کا شرک ہے ۔
8۔ نجوم و رمل اور ہمزاد کا عمل ( یہ ) سب چیزیں ایمان کو تباہ کرنے والی ہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

