مقالات صوفیہ
مربی کے شرائط
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت ابوعلی محمد بن عبد الوہاب ثقفی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشادفرمایا کہ اگر کوئی شخص تمام علوم جمع کر لے اور ہر جماعت کے بزرگوں کی صحبت میں رہے وہ مردانِ راہِ خدا کے درجہ کو اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا جب تک کسی ایسے شیخ و مقتداء کے سامنے مجاہدہ وریاضت نہ کرے جو تادیب کرنے والا اور خیر خواہ ہو ۔ اور جس شخص نے کسی ایسے شخص سے اصلاح حاصل نہ کی جو اس کو ( مفید چیزوں کا) امر کرنے والا اور (مضر چیزوں سے) منع کرنے والا ہو۔ اور جو اس کو اس کے اعمال کے عیوب اور نفس کی رعونت پر متنبہ کرتا ہو تو صحیح معاملات (اصلاح ) میں اس کی اقتداء درست نہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

