مقالات صوفیہ
علم پر عمل کرنے کی خاصیت
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت معروف کرخی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشادفرمایا کہ جب کوئی عالم اپنے علم پر عمل کرتا ہے تو عامہ مسلمین کے قلوب اس کے لئے ہموار ہو جاتے ہیں ( یعنی محبت کرنے لگتے ہیں ) اور جس شخص کے دل میں کوئی مرض اور کھوٹ ہوتا ہے وہ اسے نا پسند کرنے لگتا ہے۔
فائدہ: گویا عالم باعمل قلوب کو پرکھنے کے لئے ایک کسوٹی ہے۔ اس کی محبت سلامت ایمان و مقبولیت کی علامت ہے اور اس کا لبغض مطرود ( دھتکارا ہوا ) و نامقبول ہونے کی علامت ہے۔ اللھم ارزقنا حبك وحب من ينفعنا حبه عندک ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

