مقالات صوفیہ
بلا عذر شرعی کے ہدیہ واپس کرنے کی مذمت
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت شفیق بن ابراہیم بلخی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشادفرمایا کہ میں حضرت ابراہیم بن ادہم رحمۃ اللہ علیہ سے ملا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک مرتبہ میں حضرت خضر علیہ السلام کے ساتھ جمع ہوا تو انہوں نے میرے سامنے ایک سبز پیالہ جس میں سکباح ( ایک قسم کا شوربہ ہے جس میں سرکہ کی ترشی شامل کی جاتی ہے ) کی خوشبو تھی ، پیش کیا اور فرمایا کہ ابراہیم کھاؤ۔ میں نے انکار کر دیا تو حضرت خضر علیہ السلام نے فرمایا کہ میں نے فرشتوں کو یہ کہتے ہوۓ سنا ہے کہ جس شخص کو کوئی چیز (حلال ) دی جاوے اور وہ ( بلاعذر شرعی ) قبول نہ کرے تو وہ ایسی حالت میں مبتلا کیا جاتا ہے کہ وہ سوال بھی کرے تو نہیں دیا جاتا ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

