مقالات صوفیہ
گمنامی کی فضیلت
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت ابونصر بشر حافی رحمۃ اللہ علیہ نے ارشادفرمایا کہ اس زمانہ میں فقیر ( یہاں صوفی اور سالک مراد ہے ) کے لئے بڑی غنیمت ہے کہ لوگ اس سے ناواقف ہوں اور ان پر اس کا مرتبہ ( بزرگی و مقبولیت) مخفی رہے کیونکہ اکثر لوگوں کی ملاقات (موجب) خسارہ ہے۔
فائدہ: وجہ یہ ہے کہ اکثر لوگوں پر دین کا رنگ غالب نہیں ۔ایسے لوگ تو غیبت و گناہ میں مبتلا کردیں گے ورنہ کم از کم لایعنی اور بیکار باتوں میں ضرور ہی وقت ضائع کریں گے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

