مقالات صوفیہ
فقر کے بعض آثار
حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے تصوف کی دو مشہور کتابوں رسالہ قشیریہ اور طبقاتِ کبریٰ کی نہایت عمدہ تلخیص کی ہے جس میں صوفیاء سلف کے احوال و مقالاتِ حکمت درج ہیں
حضرت عبداللہ بن وہب بن منبہ رحمۃ اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ جب کوئی شخص فقیر ومفلس ہو جا تا ہے تو ( عادت اکثر یہ ہے کہ) اس کا دین بھی ضعیف ہو جاتا ہے اور عمل سست ہو جاتا ہے اور وقار
جاتا رہتا ہے اور لوگ اس کو ذلیل سمجھتے ہیں.
فائدہ: یعنی فقر و افلاس پر بعض اوقات ضعفِ تحمل کے سبب یہ ناگوار حالات مرتب ہو جاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ایک حدیث میں تو یہ ارشاد ہے کہ فقر بعض اوقات کفر تک پہنچادیتا ہے۔ اسی لئے آنحضرت ﷺ نے فقر و افلاس سے پناہ مانگی ہے ۔ اور جن روایاتِ حدیث میں فقر کے فضائل مذکور ہیں وہ اس صورت میں ہیں جبکہ فقر پر صبر وتحمل ہو سکے اور اس کے لئے اس قسم کے ناگوار حالات پیش نہ آویں ۔ اور بعض روایاتِ حدیث میں جومسکین ہوکر رہنے کی دعا فرمائی گئی ہے مراد اس سے مسکینوں کی طرح زندگی گذارنا ہے ،لوگوں کا دست نگر ومحتاج بننا مراد نہیں ۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

