حفظِ قرآن کی تعلیم
ملفوظات حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانامحمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ لڑکا ہو یا لڑکی جب سیانے ہوجائیں تو ان کو علم دین پڑھائیں۔قرآن شریف بڑی چیز ہے ۔اسے کسی حالت میں ترک نہ کرنا چاہئے۔یہ خیال نہ کریں کہ وقت ضائع ہوگا۔اگر قرآن شریف پورا نہ ہو آدھا ہی ہو ،یہ بھی نہ ہوا خیر کی طرف سے ایک ہی منزل پڑھا دی جائے۔اس میں چھوٹی چھوٹی سورتیں نماز میں کام آئیں گی۔ایک منزل پڑھانے میں کتنا وقت صرف ہوتا ہے ؟قرآن پاک کی یہ بھی برکت ہے کہ حافظِ قران کا دماغ دوسرے علوم کے لیے ایسا مناسب ہوجاتا ہے کہ دوسرے کا نہیں ہوتا۔یہ رات دن کا تجربہ ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

