عورتوں کو اہم نصیحتیں قسط سوم
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
۔(3)۔
۔( ۱۳ ) اگر تمہارے پاس زیور وغیرہ ہوتو حساب کر کے زکوۃ نکالو ۔ ( ۱۴ ) خاوند کی تابعداری کرو ، اس کا مال اس سے چھپا کر خر چ مت کرو ۔ گھر کا کام خاص کر اپنے شوہر کی خدمت کرنا عبادت ہے۔
۔(۱۵) گانا کبھی مت سنو۔
۔(۱۶)اگر تم قرآن پڑھی ہوئی ہوتو روزانہ قرآن پڑھا کرو.
۔( ۱۷ ) جو کتاب پڑھنے یا دیکھنے کے لئے لینا ہو پہلے کسی معتبر عالم کو دکھلالو ۔ اگر وہ پیچ بتلائیں تو خریدلو ورنہ مت لو ۔
۔( ۱۸ ) اگر کوئی شخص کوئی بات تمہاری مرضی کے خلاف کرے تو صبر کرو۔ جلدی سے کچھ کہنے سننے مت لگو ۔ خاص کر غصہ کی حالت میں بہت سنبھلا کرو۔
۔( ۱۹ ) اپنے کو صاحب کمال ( یعنی بزرگ اور بڑا مت سمجھو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

