قبض و بسط کی حکمت
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ ایک ہی حالت میں طبیعت اکتا جاتی ہے ۔ کامل کی بھی اکتا جاتی ہے ۔ کبھی کبھی ہنس بول لیں تو طبیعت تازہ ہوجاتی ہے ۔ نشاط ہو جاتا ہے ۔ تجدید نشاط کی مصلحت کے لئے ابوالوقت تو خود دوسری طرف مشغول ہوجاتا ہے۔ ابن الوقت چونکہ مغلوب الحال ہوتا ہے اس لئے وہ خود تو جس حال میں ہے اس سے نکلتا نہیں لیکن خود اللہ تعالی اس کے اوپر کوئی حالت قبض کی طاری فرما دیتے ہیں تاکہ غیبت ہونے کے بعد پھر حضور کی لذت محسوس ہو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

