انسان کو بھی نازنہیں کرنا چاہیئے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
فرمایا کہ انسان کو کبھی ناز نہیں کرنا چاہیے ، ہمیشہ نیاز پیدا کرنے کی سعی میں لگارہنا چاہئے، اسی میں خیر ہے ۔ جہاں آگے بڑھا وہیں پٹک دیا جا تا ہے ۔ اسی ناز کی بدولت ہزاروں لاکھوں کے زہد اور تقویٰ برباد کر دیئے گئے ۔ پیر صاحب کو اس پر ناز نہیں ہونا چاہیئے کہ میں ہی مریدوں کا ذریعہ نجات ہوں بلکہ کبھی مرید پیر کے لئے ذریعہ نجات ہوجاتے ہیں ۔ جیسے باپ بھی محتاج ہوتا ہے بیٹے کا کہ بھائی لاٹھی پکڑلو اور کبھی بیٹے کو باپ کی حاجت ہوتی ہے ۔ اسی طرح اگر مر ید پر رحمت ہوگی پیر کو ہمراہ لے لے گا اور اگر پیر پر رحمت ہوگی مرید کو ہمراہ لے لے گا ۔ اسی بناء پر حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے کہ ہم تو اس نیت سے مرید کر لیتے ہیں کہ اگر اپنے تعلق والے پر رحمت ہو گئی تو ہم بھی اس کے ساتھ ہوجائیں گے ۔ واقعی یہ حضرات اپنے کومٹاۓ ہوتے ہیں۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ عبدالمتین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

